آئی ایم ایف کے ایماء پر آئے روز ٹیکسز لگا کر قوم کو زندہ درگور نہ کیا جائے: خواجہ محمد شفیق
ملتان : انجمن تاجران آ ل پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماء پر ائے روز نت نئے ٹیکسز لگا کر قوم کو زندہ درگور نہ کیا جائے ملکی معیشت کا استحکام تاجر برادری پر منحصر ہے جو ٹیکس در ٹیکس کی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں لیکن تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہمیشہ کی طرح ایوانوں تک جدوجہد جاری رکھیں گے ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی تاجر برادری کے مفاد کے لیے قربانیاں تک دیں اور صعوبتیں جھیلیں انجمن تاجران منظور اباد تا ختم نبوت چوک کے صدر طارق شریف انصاری نے کہا کہ خواجہ محمد شفیق نے ساری زندگی تاجر برادری کے حقوق کے لیے صرف کر دی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے خواجہ محمد شفیق صرف تجارتی ہی نہیں بلکہ عوامی درخشندہ ستارہ ہیں اور ان کی تجارتی و عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے سینیئر وائس چیئرمین ملک طاہر ڈوگر نے کہا کہ قائد خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی ملک عدنان ڈوگر،مقصوداں انصاری،،عقیل انصاری، تاجر رہنما عزیز الرحمن انصاری نے کہا کہ تاجر برادری کی ملک و قوم کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے ایوان میں ضرور اواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ جمال روڈ چوک منظور اباد پر انجمن تاجران منظور اباد تا ختم نبوت چوک کی حلف برداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر انجمن تاجران منظور اباد تا ختم نبوت چوک کے عہدے داران و ممبران نے انجمن تاجران ال پاکستان کے قائد خواجہ محمد شفیق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انجمن تاجران ال پاکستان سے الحاق کا اعلان بھی کیا جبکہ جنرل سیکریٹری خرم شہزاد،اشرف پہلوان صدر منظور اباد جنازہ گاہ روڈ،قاری منیر اختر،محمد امجد جمیل،چوہدری محمد جاوید،راشد عباس قادری،اشفاق انصاری،زبیر مصطفی،شیخ نور الہی پرویز،پروفیسر عبدالحق ڈوگر،محمد بابر علی،سرفراز علی،ملک محمد ناصر ڈوگر،اسامہ خان،ضیاء انصاری،چوہدری یوسف انصاری، ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے تاجر برادری کے لیے گھریلو اور دکانوں کے اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں تو دوسری جانب ائے روز نت نئے ٹیکسز کی بھرمار نے تاجر برادری کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلو نے پوری کر دی ہے حکومت تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم کرے تاجر برادری سالانہ اربوں روپے کے ٹیکسز دیتی ہے لیکن ریلیف نام کی کوئی شے نہیں ہے۔









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13251
Total Hits : 786407
Who's Online : 5






















