ملتان:  خرم خان لنگراہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میرا ٹی ایل پی(تحریک لبیک پاکستان ) یا پاکستان تحریک انصاف سے کسی قسم کا تعلق، واسطہ یا رکنیت کبھی نہیں رہی،میرا نام غلطی سے دونوں جماعتوں میں نامزد کیا گیا، جس کی میں بھرپور تردید کرتا ہوں۔ میں نہ ان کا رکن رہا ہوں، نہ ہوں، اور نہ کبھی بنوں گا،خرم خان لنگراہ نے کہا کہ وہ ایک محبِ وطن پاکستانی شہری ہیں اور تمام قومی اداروں کو اپنا قابلِ احترام سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے میرا نام جوڑنے کی کوششیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔