ملتان: ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر عاصمہ ارسلان نے کہا ہے کہ حفظان صحت کی قابل قدر معلومات کے عدم فراہمی اور فقدان سبب خواتین میں بریسٹ کینسرسمیت معتدی امراض اور دیگر مہلک امراض کا پھیلاؤ شدت اختیار کر رہا ہے چھاتی کا کینسر بھی عام بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے ہمیں خواتین میں صحت کی شعوری تعلیمات اور پائیدار صحت کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان جیسمین لائنز کلب کے ما ہانہ اجلاس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر فریدہ کھوسہ نے کہا کہ دنیا میں سالانہ چھ لاکھ خواتین چھاتی کے کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جا تی ہیں۔ اور پا کستان میں چھاتی کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں سالانہ 90 ہزارکیسز روپوٹ ہوئے ہیں ان میں سے 50سے60 ہزار اموات ہو ئی ہیں جو کہ ا یشیاء میں سب سے زیادہ اموات ہیں جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔اس کے لیے معاشرے میں شعور آگاہی بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں مشرقی اقدار خاتون ڈاکٹر کا نہ ہونا لاپروائی اس کی بنیادی وجہ ہے خواتین اپنے اندر کسی قسم کی غیر فطری تبدیلی سوزش،،رنگت میں تبدیلی اگر محسوس کریں تو اسے نظر انداز نہ کریں بلکہ معالج سے فوری رابطہ کریں چھاتی کا سرطان خواتین کی خاموشی اور سستی کی وجہ سے پھیل رہا ہے ہمیں خود اپنے جسم کو معائنہ کرنا ہے۔ دنیا میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے تاکہ اس ماہ زیادہ سے زیادہ اس مرض کی آگاہی سے خواتین کی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ہم اپنی گھر یوں ضروریات کا خیال رکھتے ہیں مگر اپنی صحت کی لا پر واہی اختیار کرتے ہیں ہمیں کم از کم سال میں ایک با راپنے جسم کے تمام ٹیسٹ خاص کر بلڈ شوگر سینے کے ایکسرے الٹرا ساونڈ ضرور کروائیں اجلاس میں سیکرٹری سعدیہ ملک،ساجدہ خلیل رفعت اعظم، شائستہ زیباء،شہناز ذولفقار،نرگس اشفاق،رفعت سعید،اورعروسہ ن سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔