ڈسٹرکٹ بار روم ملتان میں پنجاب بار کونسل وہاڑی سیٹ کے امیدوار سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد،،وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان :ڈسٹرکٹ بار روم ملتان میں پنجاب بار کونسل وہاڑی سیٹ کے امیدوار سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے سینئر اور جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امیدوار کی قانونی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ یکم نومبر کو وکلا برادری اپنے اپنے چیمبر میں ووٹ کاسٹ کریں وہ وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اگر کامیابی ملی تو پنجاب بار کونسل میں وکلاء کے حقوق، عزت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن وکلاء کے لیے ایک مؤثر، باوقار اور بااختیار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان وکلاء کی رہنمائی، پیشہ ورانہ تربیت، اور عدالتی اصلاحات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ وکلاء نے خطاب کے بعد سلمان یوسف گھمن کی حمایت کا یقین دلایا اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر چوہدری محمود اختر گھمن۔۔شیخ تنویر۔حبیب اللہ شاکر۔سید علی گیلانی۔کاشف انصاری۔پیر مہر حسین شاہ۔خورشید خان۔چوہدری سلیم۔عصمت اللہ خان نیازی۔عدنان احمد ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا، جس میں ملک و قوم کی سلامتی اور عدلیہ کی خودمختاری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13274
Total Hits : 786430
Who's Online : 5






















