ملتان: آل ملتان مزدہ منی گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد عمران مانا چیئرمین ضلع ملتان منعقد ہوا. مہمان خصوصی حاجی فہیم الدین قریشی،ملک ذوالفقار علی بھٹہ،سینیئر نائب صدر فیاض بلوچ تھے. اجلاس میں ضلع ملتان کی تنظیم سازی اور نئے الیکشن بارے غور و خوض کیا گیا. الیکشن کے انعقادتقریب حلف برداری کا انتظام اور نئی تنظیم پر چیک اینڈ بیلنس کے لیے تین رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا. جس کے ممبران میں فہیم الدین قریشی،ملک ذوالفقار علی بھٹہ اور چوہدری شاہد گل شامل ہیں. کمیٹی میں مزید ممبران کی شمولیت کے لیے 25 اکتوبر کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد حتمی کمیٹی ممبران کا اعلان اور الیکشن کا شیڈول دیا جائے گا.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فہیم الدین قریشی نے کہاکہ ہمارا مقصد خدمت انسانیت ہے جس کے لیے ہم کسی بھی قسم کے تنازع کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کو ترجیح دیں گے.ملک ذوالفقار علی بھٹہ نے کہا ٹرانسپورٹ برادری اور منی گڈز اونرز کا اتحاد اور فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے ہم چاہتے ہیں کہ ضلع ملتان میں ایسی تنظیم وجود میں آئے جو مساوی طور پر مسائل اور معاملات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے چوہدری شاہد گل نے کہا کہ انشائاللہ کمیٹی بلا تفریق تمام ممبران کو اور ووٹرز کو ساتھ لے کر چلے گی.چیئرمین عمران مانا نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ خوش ائند بات ہے.اجلاس میں فیاض حسین بھٹہ،لیاقت علی، چوہدری سمیع اللہ،محمد یاسین.،واجد علی،حاجی عمران،محمد حنیف.، سردار عبدالرشید خان بلوچ،ملک رمضان اعوان.، جاوید اعوان، حبیب اللہ خان مسعود،سید ظہیر عباس گیلانی،مرزا جمیل، خواجہ عبدالشکور،ارشد سندیلہ،افضل انصاری،منظور قصوری،د عمران قمر و دیگر شریک ہوئے۔