صاف پانی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، حکومت خصوصی توجہ دے: نور حسین ڈیہڑ ، ملک نواز آرائیں
ملتان: انجمن تاجران شاہ بدر روڈ کے چیئرمین ملک نواز آرائیں کی جانب سے صاف پانی کے پلانٹ کا افتتاح کیا گیا، افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی نور حسین ڈیہڑ ، سیاسی وسماجی سعید کھر ل،ملک رمضان سیال، رانا ارشاد، ملک منیر آرائیں ، ڈاکٹر غلام شبیر ، عثمان آرائیں ، اسد آرائیں، ڈاکٹر عبدالرزاق عثمان چوہدری ، نیاز ریحان قاسم بگٹی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نور حسین ڈیہڑ، ملک نواز آرائیں، ملک رمضان سیال اور رانا ارشاد نے کہا کہ صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے لیکن ملتان میں صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، زیر زمین پانی آلودہ ہونے اور فلٹریشن پلانٹس کی کمی کے باعث شہری صاف پانی سے محروم ہیں، مقررین نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، کیونکہ آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک نواز ارائیں کی جانب سے صاف پانی کے اس منصوبے کا افتتاح ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جو عوامی خدمت کی عمدہ مثال ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہر تاجر، صنعتکار اور صاحبِ حیثیت شخص اسی طرح سماجی خدمت کے منصوبوں میں حصہ لے تو شہر کے مسائل میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ ہر شہری تک صحت مند زندگی کا بنیادی حق پہنچ سکے۔









































Visit Today : 312
Visit Yesterday : 608
This Month : 9735
This Year : 57571
Total Visit : 162559
Hits Today : 13322
Total Hits : 786478
Who's Online : 5






















