ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کا انعقاد
ملتان : کامیاب رشتوں کی بنیاد فعال مواصلات، ہمدردی اور باہمی احترام پر قائم ہے۔ فعال سننے، واضح ابلاغ اور ہمدردانہ رویے سے رشتوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ عملی مشقوں کے ذریعے تنازعات حل کرنے اور گہرے انسانی رابطوں کی مہارتیں سکھائی جا سکتی ہیں۔ یہ ہنرروزمرہ زندگی میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں،” ماہر کارپوریٹ ٹرینر مہتاب حمید نے ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان (IOP) کے زیر اہتمام ملتان کے گیریژن لائبریری آڈیٹوریم میں منعقدہ سیشن ”رشتوں کے انتظام کے لیے مواصلاتی ٹول کٹ” میں کہا۔ اڑھائی گھنٹے کے اس سیشن میں انہوں نے عملی مشقوں اور پریزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو مواصلاتی ہنر سکھائے۔سیشن کی صدارت معروف سفارت کار خیام اکبر نے کی، جبکہ مہمانان گرامی میں خواجہ سہیل طفیل، پروفیسر اعظم علی، شہزاد احمد، محمد طاہر اور خدیجہ توقیر شامل تھے۔ صدر ارتقاء ملتان فہیم چغتائی نے تنظیم کے 15 علمی، فکری اور سماجی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر خواجہ مظہر صدیقی نے کہا کہ ارتقاء نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی مہارتیں فراہم کرتی ہے۔مہتاب حمید کو ملتان ایوارڈ 2025 اور روایتی اجرک سے نوازا گیا۔ سیشن میں ملک بھر سے شرکاء نے شرکت کی اور اختتام پر اعزازی اسناد دی گئیں۔ ارتقاء کا یہ 27واں متواتر سیشن تھا، جو نوجوانوں کی تربیت اور بااختیاری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔









































Visit Today : 311
Visit Yesterday : 608
This Month : 9734
This Year : 57570
Total Visit : 162558
Hits Today : 13216
Total Hits : 786372
Who's Online : 8






















