حکومت صفائی ٹیکس کے نام پر ایک ہزار کا وصولی ٹیکس لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان،ملتان کے سنیئر وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین،حسینہ بازار کے صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، سورج میانی مین بازار کے صدر کفایت حسین صدیقی،جعفریہ بازار کے صدر اعجاز حسین صدیقی،پیپر مارکیٹ بوہر گیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ، ضلع ملتان کے سنیئرنائب صدر ناصر محمودچوہان،ٹی چوک شاہ رکن عالم کے صدر چوہدری محمد شہباز اختر، ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل، چوک بازار حسین آگاہی کے صدر شیخ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پیدائش سے لیے کر مرنے تے تو حکومت ٹیکس وصول کررہی ہے اور اب صفائی ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہی تاجر برادری پر صفائی کے نام پر ایک ہزار روپیہ فی کس دوکان صفائی ٹیکس کی وصولی کا منصوبہ شرمناک فعل ہے جسے تاجر برادری مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اگر تاجر برادری پر صفائی ٹیکس کے نام پر زبردستی وصولی کا سلسلہ شروع کیا گیا تو خاموش نہیں رہیں گے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ صحت،صفائی،تحفظ جیسے فلاحی کام ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن اب صاف ستھرا پنجاب کے نام پر صفائی ٹیکس کی وصولی کا منصوبہ دراصل حکومت کی جیبوں کو بھرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آئے روز نت نئے ٹیکسز کی وجہ سے غریب قوم فاقوں پر مجبور ہو کر رہ گئی ہے پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی بجلی اور گیس کے بلوں میں اندھا دھند اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے سب اچھا کا راگ علاقہ جا رہا ہے حکومت ائی ایم ایف کے ایماء پر نہیں بلکہ اپنے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہے حکومت صفائی ٹیکس کے نام پر ایک ہزار کا وصولی ٹیکس لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ورنہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان پنجاب بھر میں احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔








































Visit Today : 315
Visit Yesterday : 608
This Month : 9738
This Year : 57574
Total Visit : 162562
Hits Today : 13433
Total Hits : 786590
Who's Online : 6






















