کتاب میلے میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت، کتاب سے محبت کا ثبوت ہے: ڈاکٹر انوار احمد
ملتان : نامور نقاد، محقق، دانشور اور مقتدرہ قومی زبان کے سابق سربراہ ڈاکٹر انوار احمد نے کہا ہے کہ “گرد و پیش” کے تین روزہ کتاب میلے میں نوجوان طلبا و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کتاب سے ان کی گہری وابستگی اور محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ جتنے بھی قلم کاروں نے اپنی کتابیں اس میلے کے لیے بھیجی ہیں، کوئی صاحبِ استطاعت شخص وہ تمام کتابیں خرید کر ان مصنفین میں وہ رقم تقسیم کر دے جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی تصانیف شائع کروائیں، یہ ان کے جذبہِ علم و ادب کو خراجِ تحسین ہوگا۔کتاب میلے کے میزبان رضی الدین رضی نے بتایا کہ علی نقوی اور ڈاکٹر اختر علی سید کا سجایا ہوا ملتان لٹریری فیسٹیول اب شہر کی ادبی و ثقافتی شناخت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق، میلے کے لیے 300 سے زائد کتابیں موصول ہوئیں، جن میں سے 100 کتابوں کی رونمائی فیسٹیول کے دوران کی گئی، جبکہ مصنفین کو اپنی تصانیف پر اظہارِ خیال کا موقع بھی دیا گیا۔میلے کے تیسرے روز جن مصنفین کی کتابوں کی رونمائی کی گئی ان میں اختر مرزا، اشہر حسن کامران، رانا تصویراحمد، شاہد راحیل خان، شوکت نعیم قادری، عامر شہزاد صدیقی، ڈاکٹر علی اطہر، مختار حسین سومرو، مرتضیٰ اشعر، ڈاکٹر مقبول گیلانی، نئیر مصطفیٰ، مسرورحسین صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔









































Visit Today : 349
Visit Yesterday : 608
This Month : 9772
This Year : 57608
Total Visit : 162596
Hits Today : 14627
Total Hits : 787783
Who's Online : 7






















