ملتان :  آئی سی ایم اے کی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے کہ ہمیں ہسپتال ویران کرنے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے ملتان اور خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کھیل نہ ہونے کے برابر ہے ہاکی، فٹبال، باسکٹ بال بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے زیادہ سے زیادہ مقابلے ہونے چاہیے انہوں نے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی صحت اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو انعامات دیے گئے جس میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔