چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں زیرِ تعلیم بچوں سے ہیومن رائٹس وفد کی ملاقات ، بے سہارا اور لاوارث بچے ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں: سید شمشاد علی رضوی
ملتان : چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان (حکومت پنجاب) میں رہائش پذیر و زیر تعلیم بچوں کے ساتھ ملاقات کےدوران لیگل ایڈوائزر بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید شمشاد علی رضوی ، عمارہ طاہر بلوچ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان غضنفرملک اور کلب عابد خان نے کہا معاشرتی بےحسی اور عدم توجہی کے شکار بچے ھماری مشترکہ ذمہ داری ہیں بے سہارا اور گھر سے بھاگے بچوں کے تحفظ اور بہترین نگہداشت کیلئے حکومت پنجاب کا ادارہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا وجود نعمت سے کم نہیں لاوارث، بے سہارا اور گھر سے بھاگے بچوں کو بھیک دے کر بھکاری بنانا اور جرائم میں ملوث کرنا جرم ہے ان بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہمارا قومی وملی فریضہ ہے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں اور معاشرے کو باشعور بنائیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بہترین نگہداشت اور تعلیم و تربیت کا عمل اور ادارے کی کاوشیں قابل تحسین و ستائش ہیں اس دوران پی آر او چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نوید مختیار نے وفد کو بتایا وزیراعلی پنجاب اور چیئرپرسن بے سہارا ، لاوارث اور گھر سے بھاگے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بہترین نگہداشت وتعلیم اور تربیت کیلئے عملی اقدامات کررہےہیں۔




































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 634
This Month : 15805
This Year : 63641
Total Visit : 168629
Hits Today : 6105
Total Hits : 871271
Who's Online : 6




















