ملتان :  پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی ،سینیئر پارٹی رہنماؤں حبیب اللہ شاکر نفیس احمد انصاری،ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات، ایم سلیم راجہ،پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے ظلم کے خلاف حق کی آواز بلند کی اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے شانہ بشانہ قربانیاں دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا سپریم کورٹ اف پاکستان سانحہ کارساز میں ملوث سازشی عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت دی محترمہ بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کر دیاپیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاءاللہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم ہوں گے اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور ملکی معیشت کا استحکام نظر ائے گا بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں متاثرین سیلاب زدگان کے لیے 20 لاکھ گھر بنائے پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی ہی واحد عوامی جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جس نے بےروزگاری،مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد کی اور حالیہ سیلاب کے دوران ملک بھر میں پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کہ امداد کے لیے دن رات مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سابق سیاسی مشیر و پیپلز پارٹی ملتان ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ کے زیر اہتمام ایم ڈی ای چوک کچہری روڈ پارٹی سیکریٹریٹ پر سانحہ کارساز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کی جبکہ ملک اللہ بخش بھٹہ ،منظور احمد قادری،میر احمد کامران مگسی،مہر محمد شاکر،،عظیم سعید محترمہ علشبہ شہزادی،اسلم بھٹی،سردار کامران گنڈاپور،سلیم انصاری،اسلم بھٹی،چوہدری یاسین،ملک ممتاز نعیم،اکبر عاربی،حاجی خلیل راں،شاہد سلطان،عمران چوہان،محمد ندیم انصاری،خالد بھٹی،خالد تھہیم ودیگر نے شرکت کی ایم سلیم راجہ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے استحکام اور غریب عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کر دیا لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی سلامتی کے مشن پر گامزن ہیں اور ہم اج تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اخری سانس تک بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے نے کہا کہ سانحہ کارساز کہ یہ مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل مجربوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں کارکنان پارٹی قیادت کی کال پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں اس موقع پر شہدا کے درجات بلندی،ملک و کے استحکام ترقی اور خوشحالی امن و امان کے قیام اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔