ملتان(صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال،جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان آرائیں،فنانس سیکرٹری ملک جلال آرائیں اور آڈیٹر محمد اکمل نے پارکنگ پلازہ کے سلسلہ میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ جو خالصتا وکلاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بنایا گیا تھا جسے مکمل ہوئے 8ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے بار کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو بار بار خط لکھے گئے لیکن نا معلوم وجوہات کی بناء پر پلازہ کو بار کے حوالے نہیں کیا جا رہا انہوں نے مذید بتایا کہ وکلاء کا ہم پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے اور پارکنگ پلازہ میں شفٹنگ نہ ہونےکی وجہ سے کچہری کے چاروں اطرف ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گزرنے والے لاکھوں شہریوں بلکہ کالج و سکول کے بچے بچیوں اور ایمبولینسز کو گزرنے میں شدید دشواری کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ جلد از جلد پلازہ کو ہمارے حوالہ نہ کیا گیا تو وکلاء جو بضد ہیں کہ از خود پلازہ میں گاڑیاں کھڑی کرنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے شاید کوئی نا خوشگوار معاملہ نہ بن جائے ایک ہفتہ کے اندر پلازہ ہمارے حوالے نہ کیا گیا توبھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور غیر معینہ مدت کے لئے چوک کچہری میں دھرنا دیں گے ۔

بعد ازیں ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں پی ایل ایف کے زیر اہتمام شہداءے سانحہ کارساز کی یاد میں شمعیں جلانے کی تقریب سے شیخ غیاث الحق،رانا جاوید اختر،سید عارف شاہ،فیروزہ فیض،واجد رضوی، ملک مرید حسین،فیاض بھٹہ،عدنان حیدری،منظور قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت شہدائے کارساز کی مرہون منت ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے غیر متزلزل وفاداری اور پاکستان میں جمہوری نظام کے لئے قربانیاں نا قابل فراموش ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑہ ہے اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا طویل جد وجہد میں بھٹو خاندان کے ساتھ ساتھ لاکھوں کارکنوں کی قربانیاں بھی شامل ہیں جمہوریت اور پاکستان کی بقاء کے لئے تجنی قربانیاں پیپلز پارٹی کی ہیں کسی دوسری جماعت کی مثال نہیں ملتی شہداء کی قربانیوں کے امین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری آج بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں تقریب کے آخر میں شہداءے سانحہ کارساز کی بلندی درجات اوربخشش و مغفرت کی دعا کرائی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں