ملتان: چلڈرن ہسپتال میں ورلڈ اینستھیزیا ڈے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیرِ قیادت منایا گیا ، آگاہی واک اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
ملتان(صفدربخاری سے) دنیا بھر کی طرح چلڈرن ہسپتال ملتان میں بھی اینستھیزیا کے ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے، مریضوں کی جان بچانے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے، اور اینستہیزیا کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے یہ دن منایا گیا۔تقریب کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے اینستھیزیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کوئی بھی جراحی عمل سرجری محفوظ اینستھیزیا کے بغیر ممکن نہیں، اور اینستھیزیا کے ماہرین مریضوں کی جانوں کے حقیقی محافظ ہیں۔اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، ڈاکٹر سید ثقلین عباس، ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر انوار محمد، ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر محمد اسلم، اور ڈاکٹر طیبہ حسن اور بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔شرکاء نے ہسپتال کے احاطے میں آگاہی واک میں حصہ لیا اور بعد ازاں کیک کاٹنے کی تقریب میں ورلڈ اینستھیزیا ڈے کی خوشی منائی۔








































Visit Today : 384
Visit Yesterday : 608
This Month : 9807
This Year : 57643
Total Visit : 162631
Hits Today : 15181
Total Hits : 788337
Who's Online : 4






















