انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک
bbc news urdu نے Friday، 17 October 2025 کو شائع کیا.
راولپنڈی : لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیک پوسٹ کی چھت گرنے سے 1 جوان شہید اور 6 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 349
Visit Yesterday : 608
This Month : 9772
This Year : 57608
Total Visit : 162596
Hits Today : 14636
Total Hits : 787792
Who's Online : 7






















