ملتان کینٹ کی تمام مارکیٹیں جمعہ کو معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، تاجروں اور پولیس کے مابین ہنگامی اجلاس
ملتان :انجمن تاجران کینٹ ملتان کے زیرِ اہتمام اے ایس پی کینٹ ھلار خان چانڈیو اور ایس ایچ او کینٹ محمد قیصر کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کینٹ کی تمام مارکیٹیں اور بازار جمعہ المبارک کے روز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اجلاس میں انجمن تاجران کینٹ کے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ مختیار احمد بھٹی، چیئرمین شاپنگ سنٹر 1 اور 2 کے عہدیداران سمیت کینٹ کے مختلف بازاروں اور پلازوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ تاجر رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ایک غیر سیاسی طبقہ ہے جو امن و امان کے قیام، بھائی چارے کے فروغ اور کاروباری استحکام کے لیے ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے استحکام اور پائیدار امن کے لیے تاجر برادری آئندہ بھی اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔ اے ایس پی کینٹ ھلار خان چانڈیو اور ایس ایچ او محمد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کو پُرامن اور محفوظ کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی گشت اور نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ انتظامیہ اور تاجر تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ اور تعاون ممکن بنایا جا سکے۔








































Visit Today : 384
Visit Yesterday : 608
This Month : 9807
This Year : 57643
Total Visit : 162631
Hits Today : 15179
Total Hits : 788335
Who's Online : 4






















