بصارت سے محروم اور جسمانی معذوری کے شکار افرادکو سہولیات اور مواقع فراہم کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے : زاہدہ حمید قریشی
ملتان : سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کی صدر زاہدہ حمید قریشی نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کو معاشرے کا فعال فرد بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔بصارت سے محروم افراد کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنے ہنر اور صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ معذوری کسی انسان کی کمزوری نہیں بلکہ اصل کمزوری مواقع کی کمی ہے، اگر معاشرہ سہارا دے تو یہ افراد اپنے خواب حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز اور ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر بصارت سے محروم افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کر نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر بصارت سے محروم افراد نے میوزک، گیت، نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ تقریب سے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدرپروفیسر اعظم حسین، لائنز کلبز کے سابق سربراہ محمد افضل سپرا،میاں جاوید اقبال،،اقبال سہو ا سٹنٹ شوشل ویلفیئر آفیسر،محمد امجد رامے،محمد طاہرنے کہا بصارت سے محروم افراد کو خدا دوسری بہت سی صلاحیتوں سے بھی نوازتا ہے نابینا افراد افراد بھی معاشرے میں مساوی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، مناسب یکھ بھال انہیں سماج کا سود مند فرد بنایا جا سکتا ہے۔ نابیناوں میں جو جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے وہ اس بات کی غمازی کر رہاہے وہ عملی زند گی میں بینا افراد کے شانہ بشانہ کام کرنے کی مکمل صلاحتیں رکھتے ہیں۔ جبکہ ملک شہزاد، عارف انور،شہزاد علی،فیصل یوسف،لیوکلب کے ممبران سویر خالد ودیگر نے شرکت کی۔








































Visit Today : 384
Visit Yesterday : 608
This Month : 9807
This Year : 57643
Total Visit : 162631
Hits Today : 15175
Total Hits : 788331
Who's Online : 2






















