انجمن آڑھتیان غلہ منڈی و تاجران پختون غلہ منڈی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکا لی گئی
ملتان: انجمن آڑھتیان غلہ منڈی و تاجران پختون غلہ منڈی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکا لی گئی اور اس موقع پر افغانستان کے پاکستان پر حملوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل جنرل پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت انجمن آڑھتیان غلہ منڈی ملتان ڈوثزن کے صدر شیخ مدثرراجہ قریشی نے کی جبکہ اس موقع پر لیبر یونین کے صدر عمران ناظر قریشی۔شیخ مزمل قریشی۔ کلیم چنگیزی۔ نعیم لہٰی قریشی۔صفدر عالم قریشی۔چھو ٹا خان۔محمود خان ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تاجر رہنما شیخ مدثرراجہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جس نے نہ صرف بھارتی حملوں پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے اور اب بھارت کے بعد افغانستان حکومت کی جانب سے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے پاک فوج دنیا کی واحد بہادر فوج ہے جو کسی بھی اسلام و پاکستان دشمن قوت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے غلہ منڈی کے تاجر برادری اور پختون تاجر برادری سمیت ملک بھر کی تاجر برادری پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کو قوم کی سلامتی کے لیے اپنا تن من دھن ہمہ وقت قربان کرنے کو تیار ہے افغانستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ورنہ کابل پر قبضہ کرنے میں ذرہ بھی دیر نہیں لگے گی۔









































Visit Today : 349
Visit Yesterday : 608
This Month : 9772
This Year : 57608
Total Visit : 162596
Hits Today : 14632
Total Hits : 787788
Who's Online : 7






















