ملکی معیشت مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی چیئرمین جنوبی پنجاب جاوید اختر خان، صدر ملتان خالد محمود قریشی،ملتان ڈوثزن کے صدر وانجمن تاجران صرافہ بازار کے صدر سید عرفان شاہ، جنرل سیکرٹری شیخ خرم شہزاد موتی والے، شریف پلازہ کے صدر شیخ غلام مرتضیٰ،سنیئرنائب صدر خواجہ محمد انیس الرحمن صدیقی، کچہری روڈ کے صدر محمد رحیل اصغر قریشی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، نائب صدر ملتان ناصرچوہان، نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں رہی سہی کسر چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پوری کر دی ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ اج تک کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ملتان میں ڈکیتی،اغوا، قتل، چوری جیسی سنگین وارداتوں کی وجہ سے تجارتی و کاروبار ی مراکز میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کی وجہ سے عام شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں جو حکومتی و انتظامیہ کی ناقص گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈکیت دن دیہاڑے ڈکیتی، قتل،اغوا جیسی وارداتیں کر رہے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے ملتان شہر و ضلع چوری، ڈکیتی،اغوا، قتل جیسی سنگین وارداتوں کا مرکز بنا ہوا ہے ملتان کے مختلف علاقوں میں ڈاکو بمعہ اسلحہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن بنے ہوئے ہیں یہاں تک کہ خواجہ سرا بھی محفوظ نہیں رہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے دی ہے وہ جو جی میں آئے کریں صرافہ بازار کے تاجر کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہیں اور ملتان پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتا ہوں کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی فی الفور برآمد کرائی جائے اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس انتظامیہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گر ینڈ آپریشن نہ کیا اور مارکیٹس، بازاروں میں چو بیس گھنٹے پولیس گشت نہ بڑھایا تو مرکزی تنظیم تاجران بھرپوراحتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔








































Visit Today : 384
Visit Yesterday : 608
This Month : 9807
This Year : 57643
Total Visit : 162631
Hits Today : 15181
Total Hits : 788337
Who's Online : 4






















