ملتان(صفدربخاری سے) چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان ڈویژن میں تقریب کا انعقاد ہوا ،تقریب سے ڈائریکٹر ایکسائز جناب افتخار احمد بھلی نے اپنے خطاب میں کہا باعزت ریٹائرمنٹ اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ریٹائر ملازمین کے لئے بھی میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔جس طرح ملازمین کی حاضر سروس میں دل کی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں اسی طرح ریٹائر ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی عزت و احترام کا مقام دیا جاتا ہے۔اچھی ریکوری ٹیکس ریونیو میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو ایوارڈ اور کیش انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ محکمہ میں آنے کے بعد ہر ملازم نے ایک نہ ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے۔پوری ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونا اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے ۔ ملازمین کو چاہیے کہ محنت اور لگن سے کام کریں۔ریکوری میں اعلیٰ مقام رکھنے والے ملازمین محکمے کے سر کا جھومر ہیں۔گورنمنٹ ملازمین کو عزت اور احترام کا مقام دینا پسند کرتی ہے۔چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی تقریب ریٹائرمنٹ پر ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی ، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری ، ایکسائز آفیسر اسداللہ خان ، ایکسائز آفیسر عارف قادری ، ایکسائز آفیسر چوہدری محمد اعجاز ، ایکسائز آفیسر علیم اختر ، ایکسائز آفیسر رضا شاہ ،ایکسائز آفیسر مسعود قریشی ، صدر ملک عبدالمجید نانڈلہ ، ملک حسن عباس سپرا، چوہدری نیاز احمد ڈھلوں ، چوہدری ریحان فاروق جاٹ، اکبر خان سدوزئی اور دیگر ملازمین ایکسائز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔