چھاتی کا سرطان خواتین کی خاموشی اور سستی کی وجہ سے پھیل رہا ہے: رضوانہ ملک
ملتان: انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئر مین مس رضوانہ ملک نے کہا ہے کہ چھاتی کا
سرطان خواتین کی خاموشی اور سستی کی وجہ سے پھیل رہا ہے ہمیں خود اپنے جسم کو معائنہ کرنا ہے اور اس میں کوئی شرم کی بات نہیں اپنے گھر والوں کو بروقت اس مرض کا بتا کر اس کا علاج ممکن ہے انر ویل کے تمام کلبز چھاتی کے سرطان کے مرض سے آگاہی کے لیے بھرپور مہم چلائے گی چھاتی کا کینسر بھی عام بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے مگر عام لوگوں میں کینسر کے نام کا خوف بہت زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ صرف اور صرف آگاہی کی کمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مکس انسٹی ٹیوٹ میں انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیراہتمام چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میں پنک ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز صالحہ پاشا نے کہا کہ پوری دنیا میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے تاکہ اس ماہ زیادہ سے زیادہ اس مرض کی آگاہی سے خواتین کی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے آج بھی اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کو جدید ریسرچ کے ذریعے اس مرض سے بچانا ہے آج کی تقریب میں خواتین گھر گھر جا کر خواتین کو آگاہی دے سکتی ہے تقریب سے معروف لیڈی ڈاکٹرزاہدہ صبیح اور ڈاکٹر سدرہ محمودنے بتایا کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بریسٹ کینسر کا خدشہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور پاکستان اس وقت بریسٹ کینسر میں پہلے نمبر پر ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے ہر سال لاکھوں خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے ہر آٹھ میں سے ایک خواتین کو بریسٹ کینسر ہو سکتا ہے پاکستان کی خواتین میں کل کینسر میں سے 40 فیصد بریسٹ کینسر کی مریض ہے اس موزی مرض کی وجہ سے تقریبا 40 ہزار خواتین سالانہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں جن کی یا تو تشخیص دیر سے ہوتی ہے یا پھر علاج کی سہولت نہیں مل پاتی انہوں نے اس مرض سے بچاؤ کی تمام تدابیر تفصیل سے بتائی اور علاج کے لیے ہسپتالوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا تقریب میں پاکستان کے بڑے ہسپتالوں کا ذکر کیا اور گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی سہولت کے بارے میں بتایا کہ اب گورنمنٹ چھاتی کے کینسر کا علاج اور آپریشن بہت ہی سستے کر رہی ہے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اس جانب نہیں آتی۔جبکہ ارم مجاہد،عائشہ نے بھی خطاب کیا، اور تقریب میں انروہیل کلب ڈی جی خان،یوتھ کلب،ڈائمنڈ کلب،زکریا کلب، غازی کلب،شاہ رکن عالم کلب،تونسی کلب، روہی کلب انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے تمام کلبز کی صدر سیکرٹری و دیگر عہدے داروں نے شرکت








































Visit Today : 384
Visit Yesterday : 608
This Month : 9807
This Year : 57643
Total Visit : 162631
Hits Today : 15174
Total Hits : 788330
Who's Online : 2






















