ملتان :  بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری و چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ غضنفرملک نے اپنے بیان میں کہا کینٹ جیسے  علاقہ میں سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں تھانہ کینٹ کے ساتھ ملحقہ جامع مسجد روڈ ، گھیر محلہ، بان بازار میں دانستہ کینٹ بورڈ شعبہ انجینئرنگ نے سٹریٹ لائٹس کو چھ ماہ زائد عرصہ سے خراب کر رکھا ہے جس کی وجہ سے چور اور جرائم پیشہ عناصر بلاخوف دکانوں کے تالے کاٹ کر اور بھرے بازار میں فیملیز اور خواتین سے موبائل پرس وغیرہ چھین کر فرار ہوتے ہیں اندھیرے کے باعث جرائم پیشہ عناصر اور چور آزادانہ وارداتیں کرتے ہیں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ، آر پی او/سی پی او ملتان سے اپیل کرتے ہیں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے کینٹ جیسے علاقہ میں بند سٹریٹ لائٹس کو بحال اور بازاروں و رہائشی علاقوں میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔