ہاکی بورڈ کا قیام ، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے حمایت کا اعلان کردیا
ملتان : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فاؤنڈیشن کے پاس فی الحال آمدن کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ادائیگیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہاکی کے تمام اسٹیڈیمز اور سہولیات براہِ راست پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے کر دے، تو ان سے آمدن پیدا کر کے کھیل کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام یا سالانہ بنیادوں پر بجٹ مختص کرنے سے کھیل کو مستقل بنیادوں پر چلایا جا سکتا ہے اور فیڈریشن کو مالی مشکلات کے لیے کسی کے محتاج نہیں رہنا پڑے گا۔ رانا مجاہد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہاکی فیڈریشن تمام تر محدود وسائل کے باوجود قومی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور امید ہے کہ حکومت اور اسپانسرز اس مشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔










































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 460
This Month : 10049
This Year : 57885
Total Visit : 162873
Hits Today : 995
Total Hits : 790173
Who's Online : 3






















