پورے ملک پر مہنگائی کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں: فہدا سحاق سانگی
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کے چیئرمین و صدر انجمن تاجران گھنٹہ گھر فہدا سحاق سانگی نے کہا ہے کہ پورے ملک پر مہنگائی کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں ملکی معیشت مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں پوری قوم ڈپریشن کا شکار ہے ہر تعارف مایوسی چھائی ہوئی ہے اور غیر یقینی سی صورتحال ہے کیونکہ آئے روزمہنگائی عروج پر جا رہی ہے آٹا،گھی، چینی، ضروریات اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جو نہ رکنے والا طوفان ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان کی کوئی پالیسی سامنے نہیں اآئی کہ کس طرح مہنگائی کے طوفان کو روکا جائے اور غریب عوام کو جینے کے لیے سانس میسر ہو سکے تمام بازار ویران پڑے ہیں دو کانوں پہ گاہک نظر نہیں آتے ہر طرف ہو کا عالم ہے ملک پاکستان ہرتاجر پریشان ہے کب ملک کی معیشت مستحکم ہوگی اور کب کاروبارمیں بہتری آئے گی اور روزگار چلے گاہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پرمعیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اورٹیکس کے نظام کو بہتر کریں اور روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ ہمارے ملک پر. مایوسی کے چائے بادل ختم ہو سکیں۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 778
Total Hits : 789956
Who's Online : 3






















