ملتان (صفدر بخاری سے) سینئر صحافی و ماہرِ تعلیم پروفیسر عمر فاروق اور پیر سید معین الدین شاہ بخاری (صدر ضلع ملتان، آل پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان) نے پروفیسر مخدوم قیصر عالم سبحانی قریشی سے ان کے والد محترم مخدوم شیر عالم سبحانی مرحوم (سجادہ نشین دربارِ چشتیہ قادریہ، مخدوم حافظ محمد اسماعیلؒ، ملتان) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل اور ہمت نصیب کرے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم شیر عالم سبحانی مرحوم نے اپنی زندگی علم، روحانیت اور خدمتِ خلق کے لیے وقف کی۔ ان کی دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فاتحہ خوانی کی اس مجلس میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔