پاک فوج نے بھارت کے بعد افغانستان کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،انجمن تاجران پرانی سبزی منڈ ی چوک شہیداں کے صدر رانا محمد اویس،پاکگیٹ حرم گیٹ کے صدر شیخ الطاف حسین، سمیجہ آباد 40فٹی کے صدر ڈاکٹر محمد شفیق، الجیلان روڈ کے صدر ملک عاصم ایوبی، حامد کمرشل سنیٹر موبائل پلازہ کے صدر سید عاطف علی شاہ،سلطان موبائل پلازہ کے صدر محمد سرفراز ہاشمی، دولت گیٹ کے چیئرمین خواجہ رضوان صدیقی، ایم اے جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزادنے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کے بعد افغانستان کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں استحکام پا کستان اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تاجر برادری سمیت پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے جس نے انڈیا کو ناکوں چنے چبوا دیے اسی لیے افغان حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے جو آج چاہے تو کابل پر قبضہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لیے اپنے کیے کی پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگے اور آئندہ حملہ کیا تو کابل افغانستان کے پاس نہیں رہے گا کیونکہ پاک فوج کسی بھی پاکستان دشمن قوت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج ملک کا قوم کا فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان نے اب دوبارہ پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی تو اس کے اور اس کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے کیونکہ ملک قوم کے دفاع استحکام ترقی و خوشحالی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔










































Visit Today : 167
Visit Yesterday : 460
This Month : 10050
This Year : 57886
Total Visit : 162874
Hits Today : 1005
Total Hits : 790183
Who's Online : 5






















