ملتان: بین الاقوامی حالات کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تصادم پورے خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل دے گا عالمی استعمار اور سامراج ایسے بہانے تلاش کررہے ہیں جن کے ذریعے خطے میں عدم استحکام پیدا کیا جاسکے اور اپنے اسلحہ کی تجارت کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما زاہد مقصوداحمد قریشی نے موجودہ پاک افغان صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے دونوں ممالک کے عوام ایک ہی خون اور ایک ہی مذہب کے رشتے سے جڑے ہوے ہیں اس لیے جنگ کسی صورت بھی دونوں ملکوں کے لیے مفید ثابت نہیں ہوگی عالمی اور علاقائی حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے ہی تمام معاملات کو حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطہ امن واستحکام کی راہ پر گامزن رہ سکے