ملتان : سول ڈیفینس آفیسر ارشدحمیدسندھو اور چیف انسٹرکٹر عبد القدیر خان نے ناگہانی آفات سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالہ سے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا زلزلہ اور سیلاب جیسی ناگہانی آفات کی ہنگامی صورتحال کے دوران نمٹنے اور کم سے کم جانی و مالی نقصان کیلئے ضروری ہے ہر فرد شہری دفاع کی تربیت حاصل کرے اور ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ کےساتھ تنظیم شہری دفاع کا حصہ بنے اس حوالہ سے وزیراعلی پنجاب اور ڈائیریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کا ویژن ہے شہری دفاع کو دور حاضر کے مطابق فعال ترین ادارہ بنایا جائے اسی بنیاد پر شہری دفاع کے رضاکاروں کو جدید تکنیکی تربیت دی جارہی تاکہ جنگ، زلزلہ اور سیلاب جیسے ہنگامی حالات میں شہری دفاع فرنٹ لائن فورس کے طور پر خدمات سر انجام دے سکے گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد اور کلب عابد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا وطن عزیز پاکستان کے شہری دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ہمارا قومی وملی فریضہ ہے ہم یک جان ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کریں اور شہری دفاع کا حصہ بن کر اپنا فعال کردار ادا کریں سیمینار کے دوران حال ہی میں تعینات ہونے والے سول ڈیفینس آفیسر ارشدحمیدسندھو کو گلدستہ پیش کیا گیا