نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف پاک فوج کے حق میں سرائیکستان نوجوان تحریک کا ملتان میں شدید احتجاج،افغانیوں کو ملک سے فوری نکالا جائے: مہر مظہر عباس کات
ملتان (صفدربخاری سے) نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف ،نمک حرام افغانیوں کو ملک سے فوری نکالنے کے لیے اور پاک فوج کے حق میں سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے کی جس میں کثیر تعداد میں سرائیکی نوجوانوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ستر لاکھ نمک حرام افغانیوں کو فوری نکالنے، افغانستان مردہ باد اور پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ،آئی ایس آئی زندہ باد کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے افغانستان اور نمک حرام افغانیوں کو فوری پاکستان سے نکالو ۔پاک فوج زندہ باد،آئی ایس آئی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین سے چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایک نام نہاد اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ اسلامی ملک پاکستان کی مخالفت اور انڈیا ،اسرائیل کی سہولت کاری کی ہے ۔سرائیکی راہنما نے کہا افغانیوں کی گھٹی میں منافقت اور نمک حرامی شامل ہے جس جس اسلامی ملک نے ان کو پناہ دی انہوں نے اسی ملک کے دشمنوں کے لیے سہولت کاری کی ہے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روز گار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہو گے ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اورمہلت دیے تین چار دنوں میں لاکھوں افغانیوں کو ملک سے باہر پھینک دیا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ہمارا بھی ریاست سے مطالبہ ہے کہ وہ ان انڈیا ،اسرائیل کے سہولت کار ستر لاکھ افغانیوں کو بغیر مہلت دئیے فوری ملک سے باہر پھینکے ورنہ جب تک یہ پاکستان میں ہیں اس وقت تک پاکستان میں نہ امن آ سکتا ہے نہ دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے اور نہ استحکام آ سکتا ہے ۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ ہماری بہادر پاک فوج ہر اسرائیلی ،بھارتی اور افغانی کی ہر سازش اور ہر حملے کا منہ توڑ اور تاریخی جواب دے رہی ہے اور دیتی رہے گی ہم سب پاکستانی نوجوان اپنی پاک فوج کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے اور ہر محاذ پر فتح ہماری ہی ہو گی انہوں نے پاک فوج کے بہادرانہ جواب پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کا شکریہ ادا کیا










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 815
Total Hits : 789993
Who's Online : 3






















