ملتان : ائی سی ایم اے کی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے کہ طلبہ کو ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ہمہ جہت صلاحیتوں کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، وہاں کے طلبہ نہ صرف ذہین بلکہ جسمانی طور پر بھی توانا ہوتے ہیں، کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفت روزہ سپورٹس گالا کے موقع پر کہی، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیرم بورڈ، شطرنج، لڈو، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، میوزیکل چیئر سمیت متعدد ان ڈور گیمز کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ثمینہ خان کیانی نے کہا کہ ائی سی ایم اے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہا ہے بلکہ طلبہ کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے بھی سرگرمیوں کا انعقاد مسلسل جاری رکھے گا۔