ملتان: سپیریئر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد کامران یوسف نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہم اس کو اپنا کر اور عمل کر کے تمام کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں نبی کریم ﷺ کی ذات پر زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھا کریں اور خاص طور پر امتحانات اور پیپرز دیتے وقت کثرت سے درود شریف پڑھنے والے طلباء و طالبات کبھی بھی مایوس نہیں ہوں گے آپ کے انے سے ہر طرف نور ہی نور چھا گیا اللہ تعالی اور فرشتے بھی آپ پر درود بھیجتے ہیں ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں نجات حاصل کر سکتے ہیں نماز پنجگانہ، قرآنِ پاک کی تلاوت اور روزانہ زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے والے تمام مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپیریئر کالج میں محفل میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں طلباء و طالبات نے حسن قرآت و نعت اور سیرت النبی ﷺ پر تقاریر کی پوزیشنز لینے والوں میں پروفیسر محمد کامران یوسف نے انعامات تقسیم کیے تقریب سے وائس پرنسپل پروفیسر محمد رضوان خان اور دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا اور سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر نوشین اور یونس اقبال نے ادا کیے تقریب میں گرلز کوارڈینیٹر پروفیسر رومیسہ جعفری، پروفیسر انجم ہاشمی اور طلباء و طالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔