ملتان : پنجابی راجپوت رابطہ کونسل پاکستان کے زیرِ انتظام پنجابی راجپوت ویلفیئر سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس چیف آرگنائزر محمد جمیل شاہین راجپوت کی رہائش گاہ محلہ زیڈ ٹاؤن ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں برادری کے نمائندگان، تنظیمی عہدیداران اور معزز عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پنجابی راجپوت ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین رانا شمشیر علی نے کی، جبکہ صدر ندیم خان راجپوت، فنانس سیکرٹری امانت علی، انفارمیشن سیکرٹری منظور حسین اختر سمیت حاجی محمد ریاض، صوبیدار محمد ایوب جوئیہ، حاجی محمد ہاشم، فوجی عبدالرشید، چوہدری وحید گوہر، چوہدری طہ یاسین، چوہدری ظفر اقبال، محمد کبریا جمیل راجپوت اور عبد الرحمان چوہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور امدادی رقوم و سامان کی تقسیم اور اخراجات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ صدر ندیم خان راجپوت نے تنظیم کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر پنجابی راجپوت رابطہ کونسل کا دائرہ مزید بڑھانے اور مختلف تنظیموں سے روابط مضبوط کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ چیف آرگنائزر محمد جمیل شاہین راجپوت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادری کے سیلاب زدگان کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم خدمتِ خلق کے مشن کو جاری رکھے گی اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اجلاس کا اختتام اتحاد و یکجہتی کے عزم اور اجتماعی دعا پر کیا گیا۔