ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے وفد کی نیب ملتان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ملاقات کے بعد یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے صدر سید اقبال حسین بخاری نے کہا کہ نیب ملتان نے 25 ستمبر کو مختلف اخباری اشتہارات کے ذریعے متاثرین گلبرگ کو نوٹس دے دیا ہے کہ 30 دن کے اندر 25اکتوبر تک متاثرین گلبرگ ملتان اپنی فائلز کی فوٹو کاپیاں نیب افس ملتان میں آکر جمع کروا دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین کی دادرسی کی جاسکے۔متاثرین گلبرگ کا کیس کیونکہ اہم ترین کیس ہے جس پر دن رات نیب حکام کی طرف سے کام کیا جا رہا ہے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک اصغر علی گرمانی کیونکہ بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اب اسکو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے اور اسکی جائیدادوں کو نیلام و قرق کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔نیب حکام نے یونین متاثرین گلبرگ ملتان کے وفد کو یقین دلایاکہ تمام متاثرین گلبرگ کی دادرسی کیلئے دن رات کوشاں ہیں متاثرین کے معملات کو حل کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔نیب حکام سے ملاقات میں چیئرمین رانا غلام مرتضی،چیف کوآرڈینٹر شیخ عدیل اعجاز، چوہدری خالدریاض، محمد زوہیب، علی رضاسنڈھل،مہر مہتاب ودیگر موجود تھے۔