ملتان : حاجی محمد یوسف انصاری صدر مستقبل پاکستان ضلع ملتان کی طرف سے چیئر مین مستقبل پاکستان جناب انجیز ندیم ممتاز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا,مہمان گرامی میں معین قریشی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان نائب صدر سید راشد حسین بخاری چیف آرگنائزر را نا رفیع الدین تائب صدر راشد حسین راجپوت – نائب صدر محمد اسلم گجر – محمد طلحہ صدر یوتھ ونگ ۔ واجد نیازی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فہد علی انصاری یوتھ ونگ ضلع ملتان کے علاوہ سابق ناظم یونین کونسل 18 شیخ نعیم ،سابقہ کونسلر اشفاق محمود خان عاقل عثمان جٹ صدر انجمن تاجران دہلی گیٹ دولت گیٹ سرکلر روڈ حسن قریشی سیاسی و سماجی کا رکن محمد گلریز ،محمد آکاش – نصر محمود محمد علی – علی رضا محمد اکبر رضا و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پرچیئر مین ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ہم تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شب و روز محنت کر کے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی اور دکھی انسانیت کی مدد کا درس ہمارا دین بھی دیتا ہے صدر ضلع ملتان حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہماری پارٹی عوامی خدمت کے لیئے ملکی لیول پر کام کرے گی چیئرمین ندیم ممتاز قریشی جس طرح کام کر رہے اور اپنا منشور دیا ہے ملک کا ہر سیاستدان و دانشور ان کے منشور کو پسند کرتا ہے ضلع ملتان میں تنظیم سازی کیساتھ ساتھ ممبر شپ کیمپ بھی لگا رہنے پارٹی میں لوگ ذوق دزد وق شامل ہو رہے سیاست ایک مشکل کام ہے کیونکہ یہ عیادت کا درجہ رکھتی ہے اور اس عبادت کے اندر رہ کر کام کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے خدا اس ملک پاک سرزمین کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے آمین۔