ملتان: سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی ، 01 ڈائریکٹ بائی پاس کنکشن پکڑا گیا، 03 میٹر منقطع — 60 کیسز کی چیکنگ
ملتان: سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی: 01 ڈائریکٹ بائی پاس کنکشن پکڑا گیا،
03 میٹر منقطع — 60 کیسز کی چیکنگ کئی گئی۔ سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی خصوصی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین آپریشن میں مختلف علاقوں میں 60 کیسز کی چیکنگ کی گئی، جن میں 01 کنزیومر کو زیر زمین ڈائریکٹ بائی پاس کے ذریعے گیس چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ 03 کنزیومرز کے میٹر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر منقطع کر دیے گئے۔ محکمہ کے مطابق مذکورہ کنکشن کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا اور محکمہ کو یو ایف جی (UFG) کی مد میں اضافی خسارے کا سامنا تھا۔ موقع پر ناجائز لائن بھی برآمد
کر لی گئی جبکہ ملوث صارف کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلنگ آفیسر عقیل جعفر، سیلز آفیسر مجیب سرفراز، لاء آفیسر پرویز علی ہمدانی، انچارج ٹاسک فورس مہر توفیق احمد جوتہ، انچارج ویجیلنس سینئر انجینئر مقبول پریم، آفیسر ٹی بی ایس میٹرنگ جمیل شاہین، سپرنٹینڈنٹ ٹاسک فورس فاروق احمد نیازی نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اس دوران جنرل منیجر احمد جواد خان اور چیف انجینئر بنیامین شاہد بھی مکمل رابطہ میں رہے اور آپریشن کی نگرانی کی۔ محکمہ سوئی گیس نے واضح کیا ہے کہ ڈائریکٹ کنکشن اور کمپریسر کے ذریعے گیس چوری کرنا نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ کسی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ انچارج ٹاسک فورس مہر توفیق جوتہ نے کہا کہ گیس چور قومی مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کسی کو بھی قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمپنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 821
Total Hits : 789999
Who's Online : 3






















