ریلوے محنت کش یونین کے وفد کی ڈی ایس ریلوے افتخار حسین سے ملاقات ، وفد نے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا
ملتان: ریلوے محنت کش یونین کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان سیکٹری عبدالحمید چیئرمین ظفر اقبال تہیم ڈی ایس ریلوے افتخار حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملازمین کے درپیش مسائل سے اگاہ کیا گیا ملازمین کو ہر ماہ شیڈول کے مطابق تنخواہیں پنشن دلوائی جائیں گریجویٹی لیو ان کیشمنٹ شادی کرنٹ ٹی اے ڈی اے جی پی ایف کی ادائیگی عرصہ دراز سے نہیں ہو رہی خستہ حال کوارٹروں کی مرمت اور صاف پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے اور کہا قبضہ مافیہ سے ریل کی زمین کو خالی کرایا جائے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے خالی اسامیوں پر ریلوے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ہر شعبے میں پروموشن کی جائے پے وے مستریوں کی سلیکشن کی جائے ریلوے ہسپتال میں ادویات اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کو سخت سزا دلوائی جائے ڈی ایس ریلوے نے کئی مسائل موقع پر حل کیے اور باقی جائز مسائل حل کرنے کے لیے یقین دہالی کرائی ہم وزیراعظم وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتے ہیں مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے ریلوے ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں نجکاری کے عمل کو روکا جائے ٹھیکیداری نظام کو ختم کیا جائے










































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 460
This Month : 10049
This Year : 57885
Total Visit : 162873
Hits Today : 1000
Total Hits : 790178
Who's Online : 4






















