کونسلر اتحاد ضلع ملتان کے وفد کی چیئرمین مستقبلِ پاکستان ندیم ممتاز قریشی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال
ملتان (صفدربخاری سے) کونسلر اتحاد ضلع ملتان کے وفد نے چیئرمین مستقبلِ پاکستان ندیم ممتاز قریشی سے ملاقات کی، ملاقات ڈسٹرکٹ ممبر میاں عارف علی انصاری کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد کی قیادت حاجی محمد یوسف انصاری نے کی، جبکہ ملاقات میں ڈاکٹر محمد اکرم شاد، احسان علی قریشی، مخدوم غلام علی جمالی، محمد امین بابر، مقبول انصاری، محمد رمضان پپو، عابد سہو، حافظ نظر روائی، محمد طلحہ یوسف سمیت دیگر ارکان بھی شریک تھے۔ مستقبلِ پاکستان کے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی کے ہمراہ سینئر ممبران سید ارشد حسین بخاری، معین قریشی اور رانا رفیع الدین بھی موجود تھے، چیئرمین ندیم ممتاز قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عوامی نمائندے ہر وقت عوام کی پہنچ میں ہوتے ہیں اور مقامی سطح کے مسائل کے فوری حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان جمہوری عمل کی مضبوطی کی جانب ایک مثبت قدم ہے، حاجی محمد یوسف انصاری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس اعلان کا ہمیں بے تابی سے انتظار تھا، وہ آخرکار سننے کو مل گیا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کی نوید دے کر عوامی نمائندوں کے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے اور الیکشن کے اعلان سے منتخب نمائندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ 12 اکتوبر کو ڈاکٹر اکرم شاد کی رہائش گاہ پر اتحاد کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ شرکاء نے پنجاب میں الیکشن شیڈول کے مطابق انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 815
Total Hits : 789993
Who's Online : 3






















