ملتان : تحریک انصاف کی رہنما و حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ غزہ میں دو سال کی خونخوار جنگ کے بعد امن معاہدہ ایک تاریخی واقعہ ہے،غزہ میں موت کے خوف اور بھوک سے بلکتے تباہ لوگ، زندگی میں واپس آنے پر جس طرح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اس پر بھی آنکھیں خوشی سے اشکبار ہو رہی ہیں ، ٹرمپ پاکستان و دیگر مسلم ممالک ترکی قطر ، مصر اور یو اے ای نے جس طرح اس امن معاہدے میں اپنی بھرپور کوششوں سے حصہ ڈالا ، وہ تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا،اس معاہدے سے نہ صرف غزہ اور فلسطین میں امن قائم ہوگا ، بلکہ دنیا میں امن سے محبت اور دہشت گردی سے نفرت کا پیغام جائے گا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہر جگہ قابل مذمت ہے، پاکستان خود اس دہشت گردی کا ہمسایہ ممالک کی طرف سے نشانہ بن رہا ہے اور پاک فوج جواں مردی سے اس کا مقابلہ کر رہی ہے قوم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ پاک فوج اپنی بہترین حکمت عملی سے پاک وطن کی طرف میلی انکھ سے دیکھنے والوں کا صفایا کرے گی ، یہ باتیں انہوں نے سیلاب زدہ علاقہ موزہ بیلی کے لوگوں سے ملاقات میں کیا جس میں خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر روبینہ اختر نے متاثرہ بستی میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا اور لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔