تاجر برادری کا پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی ، آرمی چیف کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان عالمی سطح پر ابھرتا ہوا ملک بن گیا: صدر رانا ارشاد
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس صدر رانا ارشاد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، چیئرمینز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں آرمی چیف کو ان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر قابلِ تحسین کاوشوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، تاجران نے کہا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہورہا ہے، اور ان کی کوششوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، غزہ کے مسئلے کے حل کی جانب پیش رفت خوش آئند ہے، پوری دنیا کی نظریں اب پاکستان کی طرف ہیں، جبکہ بھارت کی منفی پالیسیوں سے مودی حکومت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکی ہے، اجلاس میں مقررین نے کہا کہ مودی دہشت گردی کو فروغ دینے والا لیڈر ہے، اس کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان کی مثبت اور امن دوست پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے کاروباری سرگرمیوں میں فروغ ہوگا، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، اجلاس میں ملک رمضان سیال، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران، حاجی عبدالعزیز، بلال کھاکھی، طارق عزیز، عمران کھچی، بابر سیال، عمران سیال، چوہدری ناصر علی، ملک اسد عمیر سیال، ملک راشد، رانا عبدالرحمن، شہزاد علی شاہ، شہری، عجب گل خان، آخری خان، چوہدری رشید، ڈاکٹر عبدالرزاق، اور ملک اسد سمیت بڑی تعداد میں تاجر رہنما شریک تھے۔









































Visit Today : 165
Visit Yesterday : 460
This Month : 10048
This Year : 57884
Total Visit : 162872
Hits Today : 980
Total Hits : 790158
Who's Online : 6






















