محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا عظیم سرمایہ تھے : خواجہ محمد شفیق
ملتان(صفدربخاری سے) آل پاکستان انجمن تاجران کی مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا عظیم سرمایہ تھے جنہوں نے اپنی کوشش اور کاوشوں سے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا آج ھم دشمن کی انکھ میں انکھ ڈال کر دیکھ سکتے ہیں اور دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مرحون منت ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان اور قومی ہیرو تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک فیڈریشن پاکستان کے سربراہ ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر
عبدالقدیر خان کی سالانہ برسی کے موقع پر ان کے بلندی درجات کے لیے منعقدہ قران خوانی فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ملک فیڈریشن پاکستان کے سربراہ ملک محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی سائنسدان اور ملک برادری کے فخر جناب ڈاکٹر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے برادری کے لوگوں کو شعور دیا اور پاکستان کو تحفظ عطا کیا وہ محسن پاکستان تھے اللہ تعالی ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول عطا فرمائے تقریب میں محمد کامران ملک عمران یوسف حافظ عبدالرحمان محمد ثقلین محمد ذیشان شفع سندھو ملک شاہد یوسف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کے اختتام پر اور پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 792
Total Hits : 789970
Who's Online : 5






















