سپریم کورٹ بار کے متفقہ صدارتی امیدوار ہارون الرشید ایڈووکیٹ کا ملتان میں وکلا سے خطاب ،، آئین و قانون کی بالادستی اور وکلا کے مسائل کے حل کے لیے کردار جاری رکھوں گا : ہارون الرشید
ملتان (صفدربخاری سے) سپریم کورٹ بار کے متفقہ امیدوار برائے صدارت ہارون الرشید ایڈوکیٹ،مہمان خصوصی انڈیپینڈنٹ گروپ کے سربراہ محمد احسن بھون ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ذمہ داری کا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی خدمت کے اس جذبے کو جاری رکھیں گے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا 16 اکتوبر کو وکلاء اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کریں انشائاللہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ملتان میرا اپنا گھر ہے جس پر ہمیں فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان عبدالرحمن خان لسکانی ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا استقبالیہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری زاہد اسلم اعوان،خالد ابن عزیز،ارشد عزیز لسکانی،مرزا عزیز اکبر بیگ،حیدر عثمان،حبیب اللہ شاکر،بلال بٹ،رانا آصف سعید،ندیم احمد تارڑ،محمود،بدر رضا گیلانی،عرفان وائیں،،ابراہیم الطاف،عثمان بھٹی،چوہدری طاہر محمود،شیخ غیاث الحق،میاں عادل مشتاق،حیدر میتلا،شاہ رسول،عمران جاوید رانجھا،عبدالرحمن عثمانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ وکلا ء معاشرے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں الیکشن کے موقع پر اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں جبکہ پولنگ صبح اٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی










































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 460
This Month : 10049
This Year : 57885
Total Visit : 162873
Hits Today : 993
Total Hits : 790171
Who's Online : 3






















