پنجاب کالج بوائز کیمپس ملتان میں ایک شاندار اور پُرجوش ویلکم پارٹی کا انعقاد ، طلبہ کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا گیا
ملتان : پنجاب کالج بوائز کیمپس ملتان میں ایک شاندار اور پُرجوش ویلکم پارٹی کا
انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا گیا اور نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی تھے جبکہ سی
ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔خرم شہزاد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:آج کے طلبہ ہمارا روشن مستقبل ہیں پنجاب کالج ایک ایسی درسگاہ ہے جو تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنی مثال آپ ہے۔’ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ نوجوان نسل نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کالج کی محنت اور نظم و ضبط ہی اس کی کامیابی کا راز ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر اسامہ
بشیر قریشی نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز واحد ادارہ ہے جو ہر سال تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں میں سینکڑوں پوزیشنز حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی محنت سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔’اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید، پروفیسر سبحان خان شیروانی، ڈاکٹر اکبر ندیم، نازیہ فیض، پروفیسر منیر شامی، چوہدری شفیق، قاری عبداللہ اور محمد ندیم نے بھی خطاب کیا۔پنجاب کالج کی یہ تقریب علم، محنت اور قیادت کے ایک نئے سفر کا آغاز تھی جس نے اس بات کو پھر ثابت کیا کہ پنجاب کالج صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تابناک بنا رہی ہے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو لاکھوں روپے اور گولڈ میڈلز اور سلور میڈلز اور سینئر اساتذہ کو اسنادِ اعزاز اور مختلف اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 778
Total Hits : 789956
Who's Online : 3






















