پنجاب حکومت کے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی، نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے مہنگائی کے کمی کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سیلاب کی وجہ سے فصلیں تباہ ہونے کے اثرات آنا شروع ہو گئے کیونکہ سیلاب میں گندم فصل تباہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ا ٓٹے کی قیمت میں پچھلے کئی روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے آٹا 120 روپے فی کلومارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور 10 کلو کا تھیلا1100روپے میں اور 20کلو کا تھیلا2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں غریب عوام کے منہ سے اب تو روٹی نولہ بھی چھن لیا گیا ہے مگر حکمران ایک دوسرے پر نوک جھوک پر لگے ہوئے ہیں غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے نہ تو حکومت پنجاب نہ ضلعی انتظامیہ نہ پرائز کنٹرول کمیٹیاں اس حوالے سے کوئی کام کر رہی ہیں فلور مل مالکان کی طرف سے من چاہی قیمت آٹے کی وصول کی جا رہی ہے مگر پنجاب حکومت اور ضلع انتظامیہ آنکھیں بند کر کے سو رہی ہے مرکزی تنظیم تاجران حکومت پنجاب سے فوری طور پر مطالبہ کرتی ہے سستا آٹا اور سستی روٹی کے اعلانات کرنے والی حکومت اس کا فوری نوٹس لے تاکہ غریب عوام کوزندہ رہنے کے لیے دوقت کی روٹی میسر ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ٹمبر مارکیٹ محمدنیاز قریشی کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنے اور خدمات ادا کرنے پر جنوبی پنجاب نائب صدر کے عہدے پر نامزد کرنے کے بعد نوٹیفکشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلحہ نیاز قریشی،ملتان شہر کے سینیئر وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین،ملتان سپریم کونسل کے چیئرمین ملک کامران بھٹہ،حاجی عبدالغفورو دیگر موجود تھے جبکہ اس موقع پر ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہرمحمد شاکرنے ٹمبر مارکیٹ کے چیئرمین محمدنیاز قریشی کو مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کا نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ ان بیٹے طلحہ نیاز قریشی کی دستار بندی کی۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 783
Total Hits : 789961
Who's Online : 3






















