پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا علی امین گنڈاپور کی خدمات کو خراجِ تحسین
bbc news urdu نے Thursday، 9 October 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے میں علی امین گنڈاپور کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی محنت، وفاداری اور جرات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ خان صاحب کا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں اُٹھ سکتا۔ میں سہیل آفریدی صاحب کو بطور نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ میری تجویز ہے کہ ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے جس میں اسپیکر کے پی، اسد قیصر، جنید اکبر خان، عاطف خان اور مشتاق غنی شامل ہوں تاکہ حکومت کے فیصلے متوازن، اجتماعی اور نتیجہ خیز ہوں۔ ایسی مشاورت سے نہ صرف نظام حکومت بہتر ہوگا بلکہ پارٹی کا اتحاد اور عوامی اعتماد بھی مستحکم ہوگا۔ یہی تسلسلِ حکمرانی اور استحکامِ نظام کی ضمانت ہے۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 796
Total Hits : 789974
Who's Online : 5






















