ملتان:  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) پنجاب کے صدر چوہدری عابد علی گجر اور سیکرٹری جنرل ایم کیوایم پنجاب کرامت شیخ و اراکین پنجاب کمیٹی کا ایک مشترکہ بیان میں شہداء پاک فوج کرزئی کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ چوہدری عابد علی گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء پاک فوج نے وطنِ عزیز کی سلامتی اور قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ایم کیو ایم پنجاب افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے کرامت علی شیخ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور فتنہ ہندوستان کی دہشت گردانہ کارروائیاں پاکستان کے استحکام کے خلاف سازش ہیں، جن کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی کرامت شیخ نے کہا کہ ہم شہداء کو سلامِ پیش کرتے ہیں اور شہداء کی فیملیز سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوہے کرامت علی شیخ کا مذید کہنا تھا کہ قوم اپنے غیور سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی