جامعہ بہاؤالدین زکریا میں ”خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کے جدید رجحانات اور مواقع” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ملتان: جامعہ بہاؤالدین زکریا میں ”خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کے جدید رجحانات اور مواقع” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا تفصیل کے مطابق جامعہ بہاؤالدین زکریا، ملتان کے شعبہ زرعی انجینئرنگ اور شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے اشتراک سے محکمہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے مرکزی آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار بعنوان خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کے جدید رجحانات اور مواقع منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ کو خلائی سائنس اور ریموٹ سینسنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ان شعبوں میں قومی و تحقیقی مواقع سے روشناس کرانا تھا۔چیئرمین شعبہ زرعی انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شعبے کے حالیہ اقدام بی ایس ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو جدید خلائی و جغرافیائی علوم میں مہارت فراہم کرے گا۔ سپارکو (SUPARCO)کے ماہرین نے خلائی سائنس میں پاکستان کی ترقی اور موجودہ تحقیقی رجحانات پر روشنی ڈالی۔ محمد ایاز امین (جنرل منیجر، سپارکو) نے ادارے کے کردار اور اسپیس ویذر ریسرچ کے حالیہ منصوبوں پر گفتگو کی۔افنان طاہر نے خلائی سائنس میں موجودہ تحقیقی رجحانات اور بین الاقوامی تعاون پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ میڈم ثناء الیاس(انچارج اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ اسٹیشن، بی زیڈ یو کیمپس) نے سیمینار کے انعقاد اور طلبہ کے سپارکو ملتان اسٹیشن کے دورے کے انتظامات میں معاونت پر دادِ تحسین حاصل کی۔ شوکت اللہ خان(ڈائریکٹر اسپیس ڈویژن سپارکو) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ سے گفتگو کی اور پاکستان کے خلائی پروگرام اور مستقبل کے تحقیقی مواقع کے بارے میں قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابرتھے جنہوں نے شعبہ زرعی انجینئرنگ کی علمی کاوشوں کو سراہا اور سپارکو کے ساتھ تعلیمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ ڈاکٹر آفتاب نذیر(اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ زرعی انجینئرنگ) نے سیمینار کی نظامت اور کوآرڈینیشن کے فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کے اشتراک سے یہ علمی سرگرمی یونیورسٹی اور قومی تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گی۔اس موقع پر شعبہ زرعی انجینئرنگ کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض، پروفیسر ڈاکٹر اظہر انعام، حافظ ڈاکٹر عمر فرید، ڈاکٹر زوار حسین، انجینئر عثمان علی اور شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر عادل،عبدالرزاق نے بھی شرکت کی۔آخر میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود خان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور سپارکو کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 804
Total Hits : 789982
Who's Online : 4






















