ملتان: ورلڈ پوسٹ ڈے پر جی پی او میں شاندار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان پوسٹ کی خدمات کو سراہا گیا
ملتان : پاکستان پوسٹ کے 100 جنرل پوسٹ آفسز اور دیگر بڑے پوسٹ آفسز ڈیجیٹلائز ہیں۔ پاکستان کا کمپلینٹ سسٹم ڈیجیٹل ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت عوام کو ڈاک کی بکنگ اور ڈیلیوری کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ ڈاک کے نظام کو مزید جدید بنانے کے لیے پاکستان پوسٹ کو جنرل پوسٹ آفس سے سب آفس تک ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائے سیف اللہ، پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل نے جی پی او ملتان میں ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر کلثوم پراچہ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے ہمیشہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے ساتھ قومی جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ کا عملہ اپنی ڈیوٹی کو ایک دینی فریضہ سمجھ کر ایمانداری سے سر انجام دیتا ہے جو کہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔اس موقع پر محمد عارف خان نیازی، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان نے یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائریکٹر جنرل کا خطاب پڑھ کر سنایا۔ ڈاکخانوں کے ذریعے یہ نظام ہر جگہ موجود کمیونٹیز کو رابطے، تجارتی، مالیاتی اور سماجی خدمات تک قابل اعتماد رسائی فراہم کرتا ہے یو پی یو حکمت عملی Post for people مقامی خدمت، عالمی رسائی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔سابق ڈسٹر کٹ گورنر لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان چوہدری محمد اعظم نے کہا کہ محکمہ ڈاک کو ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے، لیکن اس کے باوجود عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق پوسٹ کے نظام میں موثر تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح کے معیار کے مطابق پاکستان پوسٹ عوام کو سروسز مہیا کر سکے۔ ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدرپروفیسر محمد اعظم حسین،پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری اور میڈم طاہرہ نجم نے خطاب میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے پاکستان پوسٹ کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ دیگر یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو بھی سروسز مہیا کر رہا ہے۔ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی چیئرمین مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور نے محکمہ ڈاک کی سروسز کو سراہا۔ پوسٹ آفس کو مزید فعال اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے محکمہ ڈاک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تدریس کے 50 سال مکمل ہو چکے ہیں، اس موقع پر یونیورسٹی کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا جانا چاہیے جس طرح دیگر اداروں کے یادگاری ٹکٹ جاری ہوتے ہیں۔ تقریب سے دیگر مقررین میں ڈاکٹر دیبا شہوار، سعدیہ طالب، عبد الروف خان، سہیل انور، حبیب الرحمان، عمران اقبال، محمد عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، عبید اللہ، اسسٹنٹ چیف پوسٹ ماسٹر ایڈمن، اظہر حسین صدیقی، شاہد ملک، ایثار الحق اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سرکل افس ملتان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اسحاق بلوچ سینئر پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر یادگاری ٹکٹوں کی نمائش بھی کی گئی، جسے تمام مہمانوں نے سراہا۔ اس نمائش میں اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ کے 5 ملازمین محمد اسحاق خان بلوچ، جواد ایوب، عباس علی نقوی،کامران رمضان اور خضر عباس کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 776
Total Hits : 789955
Who's Online : 3






















