کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی کی سزا کھلی دہشت گردی،عالمی ادارے فوری نوٹس لیں : ساجدہ احمد
ملتان : سماجی رہنما ساجدہ احمد نے بھارتی زیرِ قبضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی گئی سزائے موت کو ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہے۔ وہاں چھبیس ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے۔ساجدہ احمد نے کہا کہ بھارت خود کو جمہوریت کا چیمپئن ظاہر کرتا ہے مگر درحقیقت وہ ایک جارح اور ظالم ریاست ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم پر اپنی مجرمانہ خاموشی توڑے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عملی اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دوغلے چہرے کو اب دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ بھارت کے خلاف فوری کارروائی کریں اور کشمیری عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔










































Visit Today : 146
Visit Yesterday : 460
This Month : 10029
This Year : 57865
Total Visit : 162853
Hits Today : 823
Total Hits : 790001
Who's Online : 3






















