شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو نیا حوصلہ

تحریر:ایس پیزادہ

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی 7 اور 8 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ادارہ جاتی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج گروہ فتنۃ الخوارج کی موجودگی تھی آپریشن کے دوران اپنی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے گئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو جری افسران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق عمر 39 سال اور ان کے سیکنڈ اِن کمانڈ میجر طیّب راحت عمر 33 سال نے محاذ کار جنگ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور بالآخر جام شہادت نوش کیا ان کے ساتھ ساتھ نو بہادر جوان سپوتوں نے بھی وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے شہداء کے نام مندرجہ ذیل ہیں نائب صوبیدار اعظم گل 38 ضلع خیبر نائیک عدیل حسین 35 ضلع کرم نائیک گل امیر 34 ضلع ٹانک، لانس نائیک شیر خان 31 ضلع مردان لانس نائیک طالش فراز 32 ضلع مانسہرہ لانس نائیک ارشاد حسین 32 ضلع کرم سپاہی طفیل خان 28 ضلع ملاکنڈ سپاہی عاقب علی 23 ضلع صوابی اور سپاہی محمد زاہد 24 ضلع ٹانک
علاقے میں مزید بھارتی سرپرست خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے تطہیری آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا واضح عزم ہے کہ وہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے
گزشتہ کئی عرصے سے بیرونی قوتوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف دھمکیاں اور مداخلتیں بڑھتی چلی آ رہی ہیں جس نے عوام میں خوف و فکرمندی کی لہر پیدا کر دی ہے۔ مگر اسی کے ساتھ ساتھ عوام میں یہ بھی بے پناہ اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر محاذ پر کھڑی ہیں اور دشمنی کے تمام عزائم کو شرمندہ تعبیر کریں گی آج کے واقعے نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ہمارے جوان اپنی جانوں کی قربانی دے کر قوم کی حفاظت کرتے ہیں اور اس عزم کو ضعیف نہیں ہونے دیں گے
یہ شہداء صرف فوجی رینک تک محدود نہیں یہ وہ بیٹے بھائی شوہر اور والد ہیں جن کی قربانی نے پوری قوم کو یکجا رکھا ان بہادروں کی پشت پر کھڑی قوم اُن کے اہلِ خانہ کے غم و غمزدگی کو محسوس کرتی ہے خاص طور پر اُن بچوں بیویوں اور والدین کو جنہوں نے اپنے پیاروں کو قربان کر کے وطن کو امانت سونپی ہم ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سچائی حوصلہ اور قربانی کے بغیر قومیں بچ نہیں سکتیں ہمارے شہداء نے اپنی قربانی سے ثابت کر دیا کہ وطن کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں آئے گی آخر میں ہم ان تمام بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر قوم کو محفوظ بنایا ماں کی آنکھوں کے آنسو بچوں کی ویرانی اور اہلِ خانہ کے دکھ کے باوجود اُن کا نام اور کارنامہ ہمیشہ زندہ رہے گااللہ تعالیٰ ان شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے میں بطور کالم نگار ان تمام شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی خراج تحسین پیش کرتی ہوں یہ قوم آپ کی قرض دار ہے

پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد