ملتان: حکومتِ پنجاب کا گندم کی کاشت بڑھانے کے لیے خالی سرکاری زمینوں کے مؤثر استعمال کا فیصلہ،،گندم کی ملکی پیداوار بڑھانے کا جامع منصوبہ تیار
ملتان(صفدربخاری سے) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے رواں سیزن میں گندم کی کاشت میں اضافے کے لیے خالی
سرکاری زمین کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو جامع حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ قابلِ کاشت سرکاری رقبوں کو گندم کی پیداوار میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو کی مختلف سکیموں کے تحت الاٹ زمینوں کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ غیر موزوں اور ناقابلِ کاشت علاقوں کی نشاندہی کر کے انہیں منصوبے سے الگ کیا جائے گا، جبکہ باقی موزوں رقبوں کو گندم کی فصل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی خود کفالت کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملکی سطح پر گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کا مقصد صرف کاشت میں اضافہ نہیں بلکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکیں اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔









































Visit Today : 165
Visit Yesterday : 460
This Month : 10048
This Year : 57884
Total Visit : 162872
Hits Today : 983
Total Hits : 790161
Who's Online : 4






















